سعودی عرب میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں پیر کو چاند دیکھا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یوم عرفہ 27 جون کو ہو گا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک شخص نے تعمیر و ترقی کا راستہ روکا، مولانا فضل الرحمن

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے دو روز قبل عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل بھی کی تھی۔

اب پاکستان میں بھی عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کل بروز پیر اجلاس طلب کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے پاکستان میں  عید الاضحیٰ 29 جون بروز  جمعرات کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

Related Posts