ملک بھر میں زونگ کی سروسز اچانک بند، سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائیاں شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں زونگ کی سروسز اچانک بند
ملک بھر میں زونگ کی سروسز اچانک بند

کراچی: ملک بھر میں جی ایس ایم سروس پرووائڈر زونگ کی سروسز اچانک بند ہوگئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ملک بھر میں زونگ کی سروسز اچانک بند ہوگئیں۔ زونگ صارفین نے سوشل میڈیا پر سروسز بند ہونے کے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں زونگ کی سروسز بند ہوگئیں۔ زونگ صارفین کو فون کالز اور میسجز ارسال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بہت سے صارفین نے انٹرنیٹ کنکشن بند ہونے کی بھی شکایت کی۔

گزشتہ روز ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے زونگ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قوم جس قدرتی آفت سے گزر رہی ہے، زونگ اسے بخوبی سمجھتا ہے اور ہم یقینی بنا رہے ہیں کہ آپ اپنے پیاروں سے منسلک رہیں۔ 

زونگ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم ہر روز سیلاب متاثرین کیلئے فری زونگ منٹس کی پیشکش کر رہے ہیں۔ اگر کسی شہری کو فری منٹس کی ضرورت ہو تو #9090* ڈائل کرکے منٹس کیلئے سبسکرائب کرسکتا ہے۔ 

 

Related Posts