زوہیب حسن اپنی بہن نازیہ حسن کا گانا گانے پر میشا شفیع کے مشکور

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زوہیب حسن اپنی بہن نازیہ حسن کا گانا گانے پر میشا شفیع کے مشکور
زوہیب حسن اپنی بہن نازیہ حسن کا گانا گانے پر میشا شفیع کے مشکور

کراچی:گلوکارہ میشا شفیع نے حال ہی میں سابق پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا مقبول گانا ”بوم بوم“ گایا ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ڈیجیٹل میوزک شو ”ویلوساؤنڈ اسٹیشن“ کے لیے گایا گیا یہ گانا یوٹیوب پر ایک ہفتے میں 70 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے اور مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meesha Shafi (@meesha.shafi)

اس گانے پر جہاں مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں مرحوم گلوکارہ کے بھائی اور ساتھی گلوکار زوہیب حسن نے بھی ان کی بہت تعریف کی ہے اور اپنی بہن کو خراج عقیدت پیش کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

گلوکارہ میشا شفیع نے زوہیب حسن کے سوشل میڈیا پیغام کے اسکرین شاٹ کو انسٹاگرام پر شیئرکرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا سے موصول ہونے والی محبتوں اور تعریفوں میں سے کچھ بھی اس تعریف سے مطابقت نہیں رکھتا۔ یہ تعریف میرے اور پوری ٹیم کے لیے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

خیال رہے کہ”بوم بوم“ نازیہ حسن نے 1982 میں بھارتی فلم ’اسٹار‘ کے لیے گایا تھا جو کہ بہت مقبول ہوا تھا اور اس گانے پر نازیہ حسن کو فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بہترین پلے بیک فیمیل سنگر کی کیٹگری کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

Related Posts