پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے دبئی میں سیر کے دوران اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جو وائرل ہو گئی ہیں۔
فوٹوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا کہ بے وزن ہو کر تیر رہی ہوں۔ ہم نے دبئی کے میوزیم آف الوژنز میں آنکھوں کے بہت سے دھوکوں کا لطف اٹھایا۔ یہ بھی انہی میں سے ایک ہے۔
دبئی کا میوزیم اور نظر کا دھوکا
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں میوزیم آف الوژنز کو ایک خاص انفرادیت حاصل ہے جہاں لوگ سیر و تفریح کی غرض سے ٹکٹ خرید کر جاتے ہیں۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ژالے سرحدی نے میوزیم آف الوژنز میں بے وزن ہونے کے دھوکے کا ذکر کیا جس کی مثال خلا میں انسان کے تیرنے سے لی جاسکتی ہے۔
میوزیم آف الوژنز میں اینٹی گریوٹی روم کے علاوہ روٹیٹڈ روم، وورٹیکس ٹنل اور انفنٹی روم بھی شامل ہیں جہاں مختلف نظر کے دھوکے ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔
مثال کے طور پر اینٹی گریوٹی روم میں کششِ ثقل صفر ہوجاتی ہے، روٹیٹڈ روم میں انسان خود کو کمرے کی چھت پر الٹا لٹکا ہوا محسوس کرتا ہے۔
اسی طرح انفنٹی روم میں انسان اپنی ہی شکل کے دیگر مختلف انسانوں کو دیکھ سکتا ہے۔ ہیڈ آن دی پلیٹر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کا سر آپ کو ہی پلیٹ میں رکھ کر دیا جارہا ہے۔