مسجدِ اقصیٰ پر حملہ، قوم دین پر ظلم کبھی برداشت نہیں کرے گی۔ زرتاج گل وزیر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زرتاج گل وزیر کا شہباز شریف کو 7 روز تک سماجی فاصلے کا مشورہ
زرتاج گل وزیر کا شہباز شریف کو 7 روز تک سماجی فاصلے کا مشورہ

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے  کہا ہے کہ اسرائیل نے رمضان کے مہینے میں مسجدِ اقصیٰ پر حملہ کیا، قوم دین پر ظلم کبھی برداشت نہیں کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں روایتی انداز سے اسرائیلی فوج مسجدِ اقصیٰ میں بربریت ڈھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیل کا پھرحملہ، 6افراد زخمی

ٹوئٹر پیغام میں مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ میں اس کی شدید مذمت کرتی ہوں اور امتِ مسلمہ سے اس معاملے میں یکجا رہنے کی اپیل کرتی ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر نے اسرائیل سے پاکستان کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے امکانات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ضمن میں اسرائیل کے ساتھ روابط استوار کرنے کا کہنے والے گمراہ پاکستانیوں کو بھی متنبہ کرتی ہوں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کی پولیس نے مقبوضہ فلسطین میں مسجدِ اقصیٰ پر ایک بار پھر حملہ کیا جس کے دوران طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیلی پولیس نے درجنوں عبادت گزاروں کو مسجدِ اقصیٰ سے ہٹا دیا جبکہ روزہ دار رکاوٹیں لگا کر مسجد کے اندر عبادات کر رہے تھے۔ کشیدگی کے دوران غزہ کی پٹی سے بھی اسرائیل پر راکٹ فائر کیے گئے۔

Related Posts