کراچی: معروف کامیڈین عمر شریف کی جائیداد کا تنازع میں پیچیدہ ہوگیا، تیسری بیوی زریں غزل سے فلیٹ خریدنے والا شہری عدالت پہنچ گیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے جائیداد کے تنازع پر اداکار عمر شریف، ان کی تیسری اہلیہ زریں غزل، سندھ حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف نے جولائی میں جائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جبکہ عمر شریف کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ان کی تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیاتھا۔کامیڈین عمر شریف کو وہیل چیئر پر سندھ ہائی کورٹ لایا گیا، ان کے ہمراہ وکیل بھی تھے۔
مزید پڑھیں:اداس چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والا عمر شریف کسمپرسی تک کیسے پہنچا ؟