زرداری کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زرداری کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
زرداری کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے منگل کو وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ ٹیلی فونک گفتگو حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حلقہ بندیوں کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان ثالثی کا فیصلہ کرنے کے بعد ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے مرکز اور سندھ حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کو صاف کہہ دیا ہے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے بغیر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بے معنی ہوگا۔

ایم کیو ایم نے یہ شکایت بھی کی کہ پیپلز پارٹی کی زیرقیادت سندھ حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم نہیں کی۔

مزید پڑھیں:14 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کیساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں،، خالد مقبول صدیقی

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا جا سکے۔

Related Posts