خواتین کو حجاب اور تعلیم میں سے ایک کو چننے پر مجبور کرنا ظلم ہے۔زائرہ وسیم

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین کو حجاب اور تعلیم میں سے ایک کو چننے پر مجبور کرنا ظلم ہے۔زائرہ وسیم
خواتین کو حجاب اور تعلیم میں سے ایک کو چننے پر مجبور کرنا ظلم ہے۔زائرہ وسیم

ممبئی: سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو حجاب اور تعلیم میں سے ایک کو چننے پر مجبور کرنا ناانصافی اور ظلم ہے۔

تفصیلات کے مطابق زائرہ وسیم نے حجاب کے معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ میں مذہبی وابستگی پر خواتین کو ہراساں کیے جانے کے پورے نظام کی مخالف ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

اُشنا شاہ ڈراموں میں کزن کے ساتھ شادی کی حوصلہ شکنی کیلئے پر عزم

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب 6 مسلمان طالبات کو حجاب پہن کر کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جس پر کالج حکام کے خلاف احتجاج شروع ہوا اور پورے کرناٹک میں تشویش پھیل گئی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں زائرہ وسیم نے کہا کہ حجاب پہننا کوئی انتخاب نہیں بلکہ اسلام میں ایک فرض ہے۔ میں شکرگزاری اور عاجزی کے ساتھ حجاب کا استعمال کرتی ہوں اور اس نظام سے ناراض ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Zaira Wasim (@zairawasim_)

 حجاب مخالف بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے زائرہ وسیم نے کہا کہ اس پورے نظام سے ناراضگی اور مزاحمت کرتی ہوں جہاں خواتین کو محض ایک مذہبی عہد کو نبھانے پر ہراساں کیاجاتا ہے۔

سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے مزید کہا کہ ایسے نظام جو مسلم خواتین کو حجاب اور تعلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور کرتے ہیں، غیر منصفانہ ہیں۔

زائرہ وسیم نے کہا کہ مسلم خواتین کے خلاف بے پناہ تعصب اور ایسا نظام قائم کرنا جہاں انہیں تعلیم اور حجاب میں سے کسی ایک کا فیصلہ کرنا ہو یا اس میں سے کسی ایک کو ترک کرنا سراسر ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ انہیں بہت ہی مخصوص انتخاب کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو آپ کے ایجنڈے کو پورا کرتا ہے اور پھر ان پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔سب کچھ بااختیار بنانے کے نام پر ہورہا ہے۔

ماضی میں زائرہ وسیم نے عامر خان، فاطمہ ثناء شیخ اور سانیا ملہوترا کے ساتھ دنگل سے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ انہوں نے دو مزید فلموں سپر اسٹار اور دی اسکائی از پنک میں بھی اداکاری کی۔ 

Related Posts