اُشنا شاہ ڈراموں میں کزن کے ساتھ شادی کی حوصلہ شکنی کیلئے پر عزم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے ڈراموں میں کزن کے ساتھ شادی کی حوصلہ شکنی کیلئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور فنکار ہمیں ایسے رجحانات کی حوصلہ افزائی سے گریز کرنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ بطور اداکار اور تخلیق کار ہمیں ڈراموں میں کزنز کے مابین رومانوی تعلقات کی حوصلہ افزائی روکنا ہوگی۔

 کزن میرج کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ نسل در نسل کزن سے شادیوں کا نتیجہ لاتعداد طبی مسائل اور پیدائشی نقائص کی صورت میں نکلا۔

اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ ایک ہی خاندان میں شادی سے خون کی بیماری تھیلیسیمیا اور سیکھنے میں مشکلات سمیت دیگر مسائل بڑھ رہے ہیں جنہیں سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ 

فرسٹ کزن میرج اور بیماری

اکیسویں صدی میں داخل ہونے کے باوجود پاکستان آج بھی اسی مقام پر کھڑا ہے جہاں سے ہم 1947 سے چلے تھے۔ فرسٹ کزن میرج سے مراد ایک ہی خاندان میں شادی کرنا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چچا، خالہ، ماموں اور پھوپھی دیگر قریبی رشتہ داروں کے بچوں کا آپس میں شادی کرنا جینیاتی مسائل پیدا کرتا ہے جن میں تھیلیسمیا اور سیکھنے میں مشکلات شامل ہیں۔

خاص طورپر تھیلیسمیا کی بیماری انتہائی تشویشناک ہے جس میں مبتلا بچے بار بار خون تبدیل کیے بغیر جی نہیں سکتے اور ایک ہی بلڈ گروپ کا خون تلاش کرنا بعض اوقات بے حد مشکل ثابت ہوتا ہے۔