کراچی: سینئر سیاسی، سماجی اور تاجر رہنمائزاہد اعوان نے سابق گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے وطن واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے 15سال سندھ کی خدمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی واپسی سے سندھ میں تمام طبقات کیلئے سود مند ثابت ہوگی۔سیاسی عمائدین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے زاہد عوان نے کہا کہ پاکستان میں عوام کا درد رکھنے والے سیاستدانوں کی کمی ہے۔
ایسے میں عوام کے مسائل حل کرنے کا ویژن اور تجربہ رکھنے والے بے لوث رہنماؤں کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سیاست کے میدان میں آمد خوش آئند ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بطور گورنر سندھ 15سال صوبے کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کیا ان کی واپسی سے عوام کے مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی۔
مزید پڑھیں: روپے کی قدرکم کرنے کے فوائد کم اورنقصانات زیادہ ہیں،میاں زاہد حسین