اونٹاریو: کینیڈا میں پاکستان کے نئے سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ نے اپنا عہدہ اور سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ظہیر اسلم جنجوعہ سفارتکاری کے میدان میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ظہیر اسلم جنجوعہ کا کینیڈا میں نئے سفیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے کہنا تھا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں اور پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی خدمات ہمارا مشن ہوگا۔
امریکا کے پاکستان میں نامزد سفیر ڈونلڈ بلوم نے حلف اٹھا لیا
واضح رہے کہ ظہیر اسلم جنجوعہ نے سفارتکاری کے میدان میں طویل عرصے تک ملک کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے بیلجیئم، لکسمبرگ، رشین فیڈریشن اور بیلاروس میں بھی سفیر کی خدمات سرانجام دیں۔
وزارتِ خارجہ میں ظہیر اسلم جنجوعہ ایڈیشنل سیکریٹری (یورپ) کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد قومی سفیر نے پاک کینیڈا تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کینیڈا میں تعینات نئے پاکستانی سفیر ظہیر جنجوعہ نے کہا کہ میں نے کینیڈا میں سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنھال لی ہیں، پاک کینیڈا تعلقات کی مضبوطی کیلئے پر عزم ہوں۔
Assumed responsibilities as High Commissioner to ????????. Looking forward to working for a stronger ????????-???????? partnership and serving the ???????? diaspora across ????????. @PakinCanada_@ForeignOfficePk
— Amb. Zaheer Janjua (@zjanjua) May 19, 2022