امریکا کے پاکستان میں نامزد سفیر ڈونلڈ بلوم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کے پاکستان میں نامزد سفیر ڈونلڈ بلوم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
امریکا کے پاکستان میں نامزد سفیر ڈونلڈ بلوم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا کے پاکستان میں نامزد سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ڈونلڈبلوم بین الاقوامی سطح پر سفارت کاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ انہیں پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کیلئے جلد اسلام آباد بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

 ہٹ دھرمی، متھرا کی عیدگاہ مسجد کوبھی مندرقراردے دیا گیا 

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ بلوم بطور سفیر پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی کیلئے پر عزم ہیں۔ بطور امریکی سفارتکار ڈونلڈ لوم تیونس میں بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

محکمۂ خارجہ کے مطابق ڈونلڈ بلوم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک صحت، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبہ جات میں شراکت داری کے خواہاں ہیں۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق پاکستان میں نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کورونا وائرس سے لے کر موسمیاتی تبدیلیوں تک مختلف شعبہ جات میں چیلنجز پر تعاون کو فروغ دیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس پاک امریکا تعلقات کے آغاز کو 75سال اگست 2022 میں مکمل ہوں گے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ بلوم جلد پاکستان آ کر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

Related Posts