یوٹیوب نے خطرناک معلومات فراہم کرنے پر 10لاکھ سے زائد ویڈیو ضائع کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوٹیوب ایپ پر اب فلمیں اور ٹی وی شوز مفت میں دیکھے جاسکتے ہیں
یوٹیوب ایپ پر اب فلمیں اور ٹی وی شوز مفت میں دیکھے جاسکتے ہیں

اسلام آباد:کورونا وبا کے دوران غلط اور خطرناک معلومات فراہم کرنے پریوٹیوب نے 10 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو ضائع کردیا۔

یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز دی گئی اطلاع کے مطابق پلیٹ فارم نے وبائی مرض کورونا کے آغاز کے بعد سے خطرناک کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے والی 10 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے۔

ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے اس حوالے سے بتایا کہ ہماری پالیسی ہر اس ویڈیو کو ہٹانے پر مرکوز ہے جو براہ راست حقیقی دنیا کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فروری 2020 کے بعد سے اب تک جھوٹے علاج یا دھوکہ دہی کے دعوے کرنے والی اور خطرناک کورونا وائرس کی جھوٹی معلومات فراہم کرنے والی 10 لاکھ سے زیادہ ویڈیوز کو ہٹایا جا چکا ہے۔

چیف پراڈکٹ آفیسر نے کہا کہ ایک عالمی وبائی بیماری کے دوران ہر ایک انسان کے پاس خود کو اور اپنے خاندانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بہترین معلومات دستیاب ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: فیس بک کا صارفین کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ غلط معلومات فراہم کرنے والی ویڈیوز کو ہٹانے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔تاکہ آئندہ غلط معلومات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔

Related Posts