مسلسل یو ٹیوب دیکھنے سے دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب سمیت آن لائن ویڈیوز مسلسل دیکھنے سے دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین انسٹیٹیوٹ فار سوسائیڈ ریسرچ اینڈ پریونشن نے تحقیق کے دوران یہ دریافت کیا کہ یو ٹیوب کے مسلسل استعمال کرنے والے صارفین میں تنہائی اور اضطراب جنم لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوجوانی میں موٹاپا کئی قسم کے کینسر کا سبب ہے، تحقیق

بے چینی اور ڈپریشن کی بڑھتی ہوئی مقدار انسان کو پریشان کردیتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ یو ٹیوب پر ہماری تحقیق کا مقصد عوام کی ذہنی صحت پر مسلسل ویڈیوز دیکھنے کے فوائد اور نقصانات کو واضح کرنا تھا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ 29 سال سے کم عمر اور ایسے لوگ جو باقاعدگی سے دیگر افراد کی زندگیوں کے متعلق مواد دیکھتے ہیں، اکثر منفی اثرات کا شکار ہوجاتے ہیں جس سے ذہنی مسائل جنم لیتے ہیں۔

زیادہ تر مسلسل ویڈیوز دیکھنے والے افراد بالمشافہ گفتگو نہیں کرتے، جس سے مزید مسائل جنم لیتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ یو ٹیوب پر وقت گزاری مضر صحت مشغلہ نہیں تاہم ویڈیوز دیکھنے کے وقت کو محدود کرنا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یوٹیوب دیکھنے والے افراد کو خودکشی سے متعلق مواد دیکھنے سے روکنا چاہئے تاہم جب طویل وقت تک مسلسل ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں تو والدین کیلئے اپنے کمسن یا بڑی عمر کے بچوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ 

 

Related Posts