یوٹیوبرز اور ولاگرز کیلئے یوٹیوب نے اہم اپڈیٹ کا اجرا کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انگلش جرنل

یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے شارٹس کا دورانیہ ایک منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ کردیا ہے۔

یوٹیوب نے اپنے شارٹس کے دورانیے کو بڑھا کر ٹک ٹاک کی طرح زیادہ سے زیادہ کرکے 3 منٹ کردیا ہے۔ 15 اکتوبر سے تخلیق کار صارفین 3 منٹ پر مبنی یوٹیوب شارٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔

یوٹیوب شارٹس کے پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ٹوڈ شرمین نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ تبدیلی شارٹس پر اسٹوری شیئر کرنے کو مزید عمیق بنا دے گی۔ یہ تخلیق کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ درخواست کردہ اپ ڈیٹ تھی، لہذا ہم یہ فیچر اپ ڈیٹ کے لیے مزید لچک فراہم کرنے پر پرجوش ہیں۔

تاہم یہ بات ذہن نشین رہے کہ ٹک ٹاک پہلے ہی اس پر کام کرچکا ہے۔ 2021 میں ٹک ٹاک نے ویڈیوز کی زیادہ سے زیادہ لمبائی کو 60 سیکنڈ سے بڑھا کر 3 منٹ کر دیا تھا۔ فی الحالTikTok میں ریکارڈ شدہ ویڈیوز 10 منٹ تک لمبی ہو سکتی ہیں اور ایپ پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز 60 منٹ تک ہی لمبی ہو سکتی ہیں۔

Related Posts