نوجوان نسل پاکستانی قوم کی اصل طاقت اور مستقبل ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوجوان نسل پاکستانی قوم کی اصل طاقت اور مستقبل ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی
نوجوان نسل پاکستانی قوم کی اصل طاقت اور مستقبل ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستانی قوم کی اصل طاقت اور شاندار مستقبل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل اِس قسم کا سرمایہ ہے جبکہ آج عوام کو مدد کی زیادہ ضرورت ہے۔

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آج پاکستانی عوام کو مدد کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے جبکہ میں اپنے تمام سپورٹرز اور راشن کی تقسیم میں مدد دینے والوں کا شکر گزار ہوں۔

مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے رمضان المبارک کے دوران راشن ڈرائیو کے ذریعے مستحقین کی امداد کی جس میں پاکستان تحریکِ انصاف بھی ہمارے شانہ بشانہ رہی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے راشن کی تقسیم میں ہماری مدد کی جس کے لیے میں ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ مخیر حضرات نے بھی ہماری بھرپور مدد کی۔ 

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1265249986322841600

Related Posts