گوجرہ: موٹر وے ایم 4 پر نوجوان لڑکی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی ہوئی، پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 18 سالہ نوجوان لڑکی سے فیصل آباد کی موٹر وے ایم 4 پر مبینہ اجتماعی زیادتی ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے جبکہ ڈی این اے کروایا جائے گا۔
لاہورمیں نازیبا ویڈیو بنانے پر ڈاکٹر معطل، موبائل سے 50ویڈیوز برآمد
ویکسین لگوانے کے بہانے لے جا کر خاتون سے جنسی زیادتی
جواں سال لڑکی کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون سمیت 3 ملزمان نے لڑکی کو انٹرویو کیلئے بلایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو گاڑی میں سوار کرکے فیصل آباد موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد متاثرہ لڑکی کو فیصل آباد انٹرچینج پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ واقعے پر مزید تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس سے قبل ساہیوال کے علاقے زاہد ٹاؤن میں 30 سالہ حاملہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
ذرائع کا 8 روز قبل کہنا تھا کہ ماریہ جبار چک138۔9 ایل سے زاہد ٹاؤن آئی تو ٹوبہ کا امجد علی زبر دستی کا مہمان بن کر گھر میں دا خل ہو ا اورر پستول دکھا کر خاتون سے جنسی زیادتی کی۔
مزید پڑھیں: اسلحہ کے زور پر 30سالہ حاملہ خاتون سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار