لاہور میں 23سالہ نوجوان پولیس کے تشدد سے جاں بحق، لواحقین سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں 23سالہ نوجوان پولیس کے تشدد سے جاں بحق، لواحقین سراپا احتجاج
لاہور میں 23سالہ نوجوان پولیس کے تشدد سے جاں بحق، لواحقین سراپا احتجاج

لاہور میں پولیس کے تشدد کے باعث 23 سالہ نوجوان تھانے میں زیرِ حراست جاں بحق ہوگیا جس کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 23 سالہ نوجوان عادل گمشدگی کے بعد لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں زیرِ حراست تشدد سے جاں بحق ہوا۔ عادل کے والد کا کہنا ہے کہ مجھے ایس ایچ او نے بتایا کہ آپ کا بیٹا زیرِ حراست جاں بحق ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہریوں نے بچے اغوا کرنے والی خاتون دھرلی

گرین ٹاؤن کا کہنا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او اور واقعے میں مبینہ طور پر ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ عادل کے زیرِ حراست جاں بحق ہونے کا واقعہ تھانہ قائد اعظم فیکٹری ایریا میں پیش آیا۔

اہلِ علاقہ اور جاں بحق 23 سالہ نوجوان عادل کے لواحقین گرین ٹاؤن تھانے کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین نے نوجوان کے زیر حراست انتقال پر پولیس کے تمام ذمہ داران افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے نوجوان عادل کی میت کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا۔ مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ میں نے عادل کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ گرین ٹاؤن میں دی تھی۔ عادل کے لواحقین اور اہلِ علاقہ نے احتجاج کے دوران پولیس کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

 

Related Posts