عدالت نے وزیر اعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کی 71ویں سالگرہ، معروف شخصیات کی مبارکباد
(فوٹو: فائل)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو منی لانڈرنگ ریفرنس کیس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا ہے۔ سماعت کیلئے پیشی کی غرض سے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی۔ عدالت کے جج قمر الزمان نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں درخواست کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی طبیعت ناساز، پاکستان کا اظہارِ تشویش

احتساب عدالت جج نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے مستقل استثنیٰ دینے کی درخواست کو منظور کیا۔ عدالت نے وزیر اعظم کو عدالت میں پیشی کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت بھی دی۔

دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے بھی حاضری سے مستقل معافی کی درخواست دائر کردی ہے جس پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے جواب طلبی کرتے ہوئے عدالت نے حمزہ شہباز کی 1 روزہ حاضری معافی کی حد تک درخواست منظور کر لی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ریئل ٹائم ڈیش بورڈ کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال اور امین الحق آپ نے پوری کوشش کی لیکن یہ ڈیش بورڈ اس معیار کا نہیں،جس طرح کا ہونا چاہیے تھا۔

اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر اس میں ریئل ٹائم میں انفارمشین نہیں آرہی تو کیا فائدہ ہے؟ میں اس کا افتتاح نہیں کروں گا۔

Related Posts