صبح کا خوبصورت پیغام، یاسر حسین کی بیٹے کے ہمراہ سوتے ہوئے نئی تصویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صبح کا خوبصورت پیغام، یاسر حسین کی بیٹے کے ہمراہ سوتے ہوئے نئی تصویر وائرل
صبح کا خوبصورت پیغام، یاسر حسین کی بیٹے کے ہمراہ سوتے ہوئے نئی تصویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کی بیٹے کے ہمراہ سوتے ہوئے نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے ساتھ کیپشن میں یاسر حسین نے مداحوں کو صبح بخیر کہا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار یاسر حسین نے بیٹے کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ خود بھی اپنی عینک سر کے قریب رکھے سوتے ہوئے نظر آئے۔

قبل ازیں اداکار یاسر حسین اور اقراء عزیز کے ہاں جولائی میں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سننے کو ملی۔ اس سے 2 سال قبل دسمبر 2019ء میں اقراء اور یاسر نے شادی کی۔

کچھ ماہ پہلے ہی یاسر اوراقراء نے سوشل میڈیا پر کبیر کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔ نئے نئے باپ بننے والے یاسر حسین نے انسٹا گرام پر گڈ مارننگ کہہ کر بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

گزشتہ ماہ جنم لینے والے کبیر کی پیدائش پر یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقراء عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اب اچھی طرح سمجھ میں آگیا ہے کہ اللہ نے خواتین کو بڑا رتبہ کیوں دیا۔

بیٹے کے ہمراہ سوتے ہوئے تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کے ڈھیر لگا دئیے۔ انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی تصویر کو اب تک 67 ہزار کے قریب لائیکس سے نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں غیرشادی شدہ ہوں۔فریال محمود نے طلاق پر خاموشی توڑ دی

Related Posts