کراچی:مشہور و معروف اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ وہ اگلی بار اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ بنائیں گے۔
یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کی تصویر شیئر کی جس میں وہ زبان دِکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میں اگلی بار اقرا کو اپنی ہدایت کاری میں بننے والے پراجیکٹ کا حصہ بنانا چاہوں گا۔اْنہوں نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اقرا کو اپنے ساتھ دیکھ کر مجھے اْس کی یاد بھی نہیں آئے گی۔
یاسر حسین نے اقرا سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’اس بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گی؟اداکار شوہر کے پوچھنے پر اقرا نے کہا کہ ’اْنہیں یہ آئیڈیا پسند آیا۔
واضح رہے کہ یاسر حسین نے حال ہی میں اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ہدایت کاری میں ڈیبیو کا اعلان کامیڈین یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کر کے کیا۔
جس کے مطابق یاسر حسین نے ہدایتکاری میں ڈیبیو حارث جرال کے نئے گانے ’ڈوری‘ نامی پروجیکٹ سے کیا ہے۔خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
جس کا نام اْنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی۔یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھوں کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔
مزید پڑھیں: بلیک وڈو نے مقدمہ دائر کردیا، اسکارلٹ جوہانسن کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ڈزنی