اداکارہ یشما گِل بھی سپر اسٹار ماہرہ خان کی خوبصورتی سے متاثر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Yashma Gill impressed by the beauty of Mahira Khan

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ یشما گِل نے کہا ہے کہ وہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں میزبان نے یشما گِل کے ساتھ ایک گیم کھیلا جس میں انہیں مختلف شخصیات کے نام دیئے گئے اور پوچھا گیا کہ اگر آپ کو ان میں سے کوئی ایک شخصیت بننے کا موقع ملا تو آپ کیا کریں گی؟۔

میزبان نے سب سے پہلے یشما گِل کو ہردلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کا نام دیا اور پوچھا کہ اگر آپ ماہرہ خان بنیں تو سب سے پہلے کیا کریں گی؟۔یشما گِل نے کہا کہ ماہرہ خان بہت زیادہ خوبصورت ہیں اور میں سب سے پہلے ان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہوں گی کہ انہوں نے کس طرح خود کو اتنا حسین رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:سنی لیونی نے ڈینئل ویبر سے شادی کے راز سے 10 سال بعد پردہ اٹھادیا

اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی ماہرہ خان کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن بہت سے لوگوں سے سنا ہے کہ ان کی جلد اتنی اچھی ہے کہ انہیں میک اپ کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ ماہرہ خان بہت نرم مزاج اور پرسکون خاتون ہیں اور ان کا اخلاق ان کے چہرے پر خوبصورتی کی صورت میں نظر آتا ہے۔

Related Posts