نیویارک : آج ہفتے کے دن دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 102669سے تجاوز کرگئی ہے، امریکا اور اٹلی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کم از کم 18800 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں لیکن نئے مریضوں کی اموات کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ امریکا میں 18700 اموات ریکارڈ کی گئیں ۔
اب دنیا بھر میں کیسز کی تعداد ستر ہ لاکھ کے قریب ہے جس میں امریکہ میں 500000 سے زیادہ مریض شامل ہیں۔
صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 376000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے آئندہ دنوں میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن پر پابندی کو آسان بنانے پر غور کرنے والے ممالک سے احتیاط کی درخواست کی ہے۔
ترکی کم سے کم 31 شہروں میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لئے دو روزہ کرفیو کا اعلان کرنے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کے باعث امریکا میں کاروبار ٹھپ، عوام ٹرمپ سے امداد کے منتظر