دنیا کی معمر ترین107 سالہ پارسی خاتون انتقال کر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پارسی برادری کی 107 سالہ معمر ترین خاتون دینا ہومی انتقال کر گئی ہیں۔ گزشتہ برس نومبر کے دوران انہوں نے اپنی 107ویں سالگرہ منائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق دینا ہومی کا انتقال گزشتہ روز ہوا جس کی تصدیق سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی گئی تھی۔ پیغام میں کہا گیا کہ 31 اکتوبر 1914 کو جنم لینے والی دنیا کی معمر ترین پارسی خاتون کا انتقال 8مارچ کو ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات، افسران بریفنگ کیلئے آج طلب

گزشتہ روز عالمی یومِ خواتین بھی منایا گیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ دنیا کی معمر ترین پارسی خاتون نے بے حد سادگی اور اطمینان کے ساتھ زندگی گزاری۔ انہیں نت نئی چیزیں سیکھتے رہنے کا شوق تھا۔

پیغام میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز دیکھنا، انہیں پسندیدگی کی سند عطا کرنا اور ای کارڈز کا لطف اٹھانا بھی دنیا کی معمر ترین پارسی خاتون کو پسند رہا۔ انہوں نے کم و بیش ساڑھے 15 سال تک پارسی جنرل ہسپتال میں گزارے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فرانس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوری میں انتقال کر جانے والی لوسائل رینڈن   نامی خاتون 11 فروری 1904ء کو پیدا ہوئیں اور ان کی موت سوتے وقت ہوئی۔  لوسائل رینڈن نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

Related Posts