دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پرلینڈنگ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ukrainian plane hijacked in Afghanistan

کراچی:دنیا کے سب بڑے اور بھاری ہوائی جہاز انتونوو این-225 ماریہ کی دوسری بار کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ ہوئی، اس سے قبل 6انجن والا طیارہ 20 اپریل 2018 کو پہلی بارجناح ائیرپورٹ پہنچا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا کارگو ہوائی جہاز انتونو این 225 ماریہ ایک بار پھرجناح ائیرپورٹ کراچی پر لینڈنگ کرگیا، فلائٹ اے ڈی بی 3859 کی 11:27 بجے کراچی میں لینڈنگ ہوئی۔

رجسٹریشن نمبر یو آر82060 کا حامل طیارہ کابل سے کراچی پہنچا ہے۔اس سے قبل 20 اپریل 2018 کو چھ انجن والا طیارہ انتونوف 225 ماریہ پہلی مرتبہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ اترا تھا۔

6ٹربوفن انجن والا یہ اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری طیارہ ہے۔خیال رہے دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز انتونوف کا وزن 600 ٹن ہے، جسے 1988 میں تیار کیا گیا تھا۔

انتونوف نامی جہاز کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز میں ہوتا ہے، جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ہرکیولس جہاز کے 6 انجن ہیں جو اسکے پروں پر نصب کئے گئے ہیں۔

جبکہ جہاز کے پہیوں کی تعداد 32 ہے اوردیو ہیکل جہاز کو بنے ہوئے 30 برس ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اینتونوف اے این 225 کے بازوں کا پھیلا 88.4 میٹر، اونچائی 18.2 میٹر اور ٹیک آف کے وقت وزن 14 لاکھ 11 ہزار پانڈ تک ہوتا ہے۔

اس کے بھاری بھرکم وجود کو فضا میں بلند کرنے کیلیے اس میں چھ عدد دیوقامت ٹربو جیٹ انجن نصب ہیں۔دنیا کا یہ سب سے بڑا مال بردار طیارہ 1980 کے عشرے میں (سابق)سوویت یونین میں عسکری مقاصد کے تحت بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا کم ایندھن خرچ کرنے والے 4جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

Related Posts