پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سیر و سیاحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سیر و سیاحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں شعبۂ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ 

آج سے 3 سال قبل فوربز نامی عالمی جریدے نے پاکستان کو سال 2020 کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک قرار دیا جس کے بعد حکومتِ پاکستان بھی شعبۂ سیر وسیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھاتی نظر آئی۔اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے شعبۂ سیاحت کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

نگورنو کاراباخ میں دھماکے کے نتیجے میں 125افراد ہلاک

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا کے بہترین اور دلفریب نظاروں سے مالا مال ملک بنایا ہے جہاں 3 سال قبل وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں سیاحت کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہوا تاہم اقوامِ متحدہ کے تحت سیر و سیاحت کا عالمی دن سن 1970ء سے منایا جارہا ہے۔

عالمی دن منانے کیلئے سیر و سیاحت کی عالمی تنظیم (ورلڈ ٹور ارزم آرگنائزیشن) کی ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے سفارشات موصول ہونے پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس کے بعد ہر سال 27 ستمبر عالمی یومِ سیاحت کے طور پر منایا جانے لگا۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ عالمی یومِ سیاحت منانے کا مقصد شعبۂ سیاحت کا فروغ، نئے تفریحی مقامات کی تلاش، تاریخی عجائبات اور آثارِ قدیمہ کی حفاظت اور سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا ہے تاکہ یہ شعبہ پھلے پھولے اور ترقی کرے۔ 

Related Posts