وطنِ عزیز پاکستان سمیت دُنیا بھر میں دماغی صحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ طبی ماہرین کے نزدیک دُنیا کے 8 فیصد لوگ نفسیاتی دباؤ اور بے چینی کا شکار جبکہ 45 کروڑ افراد نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 45 کروڑ افراد کو کوئی نہ کوئی دماغی عارضہ یا نفسیاتی بیماری لاحق ہے، اقوامِ متحدہ کے تحت دماغی صحت کا عالمی دن گزشتہ 18 برسوں سے منایا جارہا ہے جس کا مقصد دماغی امراض پر آگہی و شعور بیدار کرنا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ہر 40 سیکنڈ کے بعد ذہنی دباؤ، بے چینی، انتشارِ خیالات اور دیگر نفسیاتی و ذہنی بیماریوں کے باعث کوئی 1 انسان خودکشی کر لیتا ہے۔ پاکستان کے 5 کروڑ لوگ کسی نہ کسی ذہنی بیماری کا شکار ہیں۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر تیسرا فرد ڈپریشن یا ذہنی و نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے۔ دُنیا بھر کے 8 فیصد لوگ بے چینی اور ذہنی دباؤ جبکہ 4 فیصد لوگ شدید خوف و دہشت میں مبتلا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کی پیشگوئی، مسائل بڑھنے کا خدشہ