دنیا بھر میں لیٹرین اور مردوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا بھر میں لیٹرین اور مردوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
دنیا بھر میں لیٹرین اور مردوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں لیٹرین کا عالمی دن اور یومِ مرداں ایک ساتھ منایا جارہا ہے جبکہ ایک ہی دن کو 2 موضوعات کے تحت منانے کے مقاصد اور ترجیحات الگ الگ ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق دنیا میں پہلی بار تھامس اوسٹر نے مردوں کا عالمی دن 7 فروری 1992 کو منا کر بین الاقوامی یومِ مرداں کا آغاز کیا۔ دن منانے کا مقصد مردوں کی 6 صفات و خدمات اجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن

دنیا بھر میں سونامی سے آگہی کا  بین الاقوامی دن 

مرد قوم، ملک، معاشرے، برادری، خاندان، بیوی اور بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ کسی بھی معاشرے میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنا مردوں کی ذمہ داری سمجھی جاتی ہے۔ اپنا ہر رشتہ نبھانے کیلئے مرد حضرات جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔

تھامس اوسٹر کے بعد سب سے پہلے 1999 میں ترینیداد اور ٹوباگو میں مردوں کا عالمی دن منایا گیا۔ مالٹا میں 1994 سے باقاعدگی سے 7 فروری کو مردوں کا عالمی دن منایا جانے لگا۔ 2009 میں ووٹنگ کے ذریعے فیصلہ کیا گیا کہ عالمی دن 19نومبر کو ہوگا۔

جیروم تلک سنگھ کی انتھک محنت سے دنیا بھر کے 70 ممالک آج مردوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ پاکستان میں مردوں کا عالمی دن 2010 سے باقاعدگی کے ساتھ منایا جارہا ہے جس کا سلسلہ رائٹس اینڈ رائٹس کے زیر اہتمام مظفر گڑھ سے شروع ہوا۔

 دنیا بھر میں لیٹرین یا واش روم کا عالمی دن بھی آج ہی منایا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں اربوں افراد بیت الخلاء کی سہولت سے محروم ہیں۔ پہلی بار لیٹرین کا عالمی دن 19 نومبر 2001 کو منایا گیا۔ 2012 میں اقوامِ متحدہ نے یہ دن باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا۔ 

 

Related Posts