پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر خوراک سےمتعلق فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور غذائی قلت پر شعور کی بیداری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 16اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور تاریخی اعتبار سے اس روز اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے خوراک و زراعت تنظیم کی تشکیل ہوئی جبکہ اچھے ذہن کی نشوونما کیلئے اچھی جسمانی نشوونما کو ہر دور میں ضروری قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دُنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن 

سیاحت کا عالمی دن، پاکستان کے 10 مقامات کی تصویری سیر

خوراک کے بغیر انسان چند روز سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا۔ پاکستان کا شمار خوراک اور غذائی قلت سے شدید متاثر ممالک میں کیاجاتا ہے۔ بین الاقوامی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق بھوک کی بڑی وجوہات میں سیاسی مسائل اور فوجی تصادم شامل ہیں۔

بھوک کی دیگر وجوہات میں معاشی عدم استحکام، غربت اور موسمیاتی تبدیلی شامل ہیں۔ پاکستان ملکی خزانے کا 25 فیصد زراعت سے حاصل کرتا ہے، اس کے باوجود لاکھوں افراد ہر روز رات کو بھوکے سو جاتے ہیں۔ غذائیت کی کمی کے باعث ہر سال ہزاروں اموات ہوتی ہیں۔

 غذائیت کی کمی کے باعث ہر سال 1 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے 5سال تک پہنچنے سے قبل جاں بحق ہوجاتے ہیں۔ دنیا بھر میں 1 ارب سے زائد لوگ بھوک اور غذا کی کمی کا شکار ہیں۔ بھوک کا شکار دیگر ممالک میں بنگلہ دیش بھارت، چین، کانگو اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں بالخصوص بچوں کی غذائی ضروریات کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ تھر میں خوراک کی کمی کے باعث سیکڑوں ہلاکتیں ہوئیں۔ ہزاروں حاملہ خواتین غذائی قلت کا شکار ہیں جس پر تاحال کام نہیں ہوا۔ 

Related Posts