ورلڈکپ، سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حیدرآباد: ورلڈ کپ 2023 کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے جہاں لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر فخر زمان کی جگہ ٹیم میں عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کا اس ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے، اس میگا ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں 102 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت چھوڑدیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 156 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں، قومی ٹیم نے 92 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا نے 59 میچز جیتے، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ برابر رہا جبکہ چار میچز بغیر نتیجہ رہے۔

ورلڈ کپ میچز میں بھی پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں آٹھ بار آمنے سامنے آئیں اور گرین شرٹس نے سات میچز اپنے نام کیے جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔

Related Posts