جنوبی افریقا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 20 ویں میچ میں 229 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے بولرز کا بھرکس نکال دیا، 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رن بنا ڈالے۔
ساؤتھ افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک 4، ریزا ہینڈرکس85 اور ریزی وین ڈوسین 60 رن پر آؤٹ ہوئے۔
ایڈن مرکرم نے 48 اور ہینرچ کلاسین نے 67 گیندوں پر 109 رن بنائے، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، مارکو جینسن نے بھی 42 گیندوں پر 75 رن کی شاندار اننگ کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 2 اور ریکی ٹاپلی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یاد رہے کہ اب تک ورلڈکپ میں انگلینڈ نے ایک جب کہ جنوبی افریقا نے 2 میچز اپنے نام کئے ہیں۔