صہیونی فورسز نے حماس ٹھکانوں کو نشانے پر رکھ لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحتمی گروپوں کے درمیان جنگ تیسرے ہفتے میں داخل ہو رہی ہے۔ ہفتے کے روز فلسطینی محکمہ صحت نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران 352 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں اسرائیلی شہر اشدود پر راکٹ سالو سے بمباری کا اعلان کیا ہے۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اطلاع دی ہے کہ اشدود میں راکٹ سائرن چھ گھنٹے کے پرسکون رہنے کے بعد بجے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے گزشتہ شب غزہ کی پٹی میں حماس کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ آپریشنز کمانڈ ہیڈ کوارٹر، اینٹی آرمر میزائل لانچنگ پیڈ، دیگر انفراسٹرکچر اور حماس کے مانیٹرنگ اور اینٹی آرمر میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

سنیچر کی صبح فلسطین کی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں تقریباً 30 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غزہ کی جنگ عالمی امن کیلئے خطرہ، فوری بند کرائی جائے، سعودی عرب

فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں سات افراد شہید ہو گئے جبکہ شمال میں واقع جبالیہ قصبے کو نشانہ بنایا گیا، بمباری میں 14 افراد مارے گئے۔

رفح میں السلام محلے میں ایک تین منزلہ مکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد کے جان سے جانے کی اطلاع ہے جبکہ زوروب راؤنڈ اباؤٹ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا، جس میں تین بچوں سمیت پانچ افراد شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

اسرائیل ممکنہ زمینی حملے کے لیے غزہ کی پٹی کے قریب ٹینکوں اور افواج کو متحرک کر رہا ہے۔

غزہ کی پٹی میں حملے کے آغاز سے اب تک 4137 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر عام شہری ہیں۔ شہداء میں 1660 کے قریب بچے شامل ہیں۔

Related Posts