ورلڈکپ2023: نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈکپ2023: نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف
ورلڈکپ2023: نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے سلسلے میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کوجیت لیے 274 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت نے دھرم شالہ میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیرل مچل 130 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، 9 کے مجموعی اسکور پر ڈیون کونوے صفر پر محمد سراج کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں ٹیم کا مجموعی اسکور 19 رنز پر پہنچا تو محمد شامی نے وِل ینگ کو 17 رنز پر آؤٹ کردیا تھا۔

2 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور نوجوان بیٹر رچن رویندرا کے درمیان شاندار 159 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس نے ٹیم کا اسکور 178 رنز تک پہنچایا، دونوں بلے بازوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف بہترین شاٹس لگائے۔

ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، وہ بھی 127 گیندوں پر 130 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

آخری دو میچز سے ٹیم نے سیکھا جو آئندہ میچز میں مددگار ہوگا۔شاہین آفریدی

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کلدیپ یادیو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سراج اور بمراہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts