ورلڈ کپ 2023 کے 15ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے شکست دیدی۔
دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی جانب سے 246 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 42.5 اوورز میں 207 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
ڈیوڈ ملر کے 43 اور ہینرک کلاسن کے 28 رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بہتر کارکردگی نہ دکھا سکا۔
کوئنٹن ڈی کاک 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ٹیمبا 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وین ڈر ڈوسن 4 اور ایڈن مارکرم ایک رن بنا سکے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے وین ڈر مروے، لوگن وین بیک، پال وین میکرین اور بیس دی لیڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان پہلی بار فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا
اس سے قبل نیدرلینڈز نے مقررہ 43 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے اور ساؤتھ افریقہ کو جیت کے لیے 246 رنز کا ہدف دیا۔