ملک میں مزید مہنگائی ہونے والی ہے، عمران خان کی پیشگوئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں مزید مہنگائی کی پیشگوئی کردی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست مدینہ کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی گئی، عدل وانصاف کے بغیر کسی ریاست میں خوشحالی نہیں آسکتی، عدل و انصاف کے معاشرے میں بڑے لوگ چوری کر کے معاف نہیں کروا سکتے، جہاں انصاف ہوتا ہے وہاں قبضہ گروپ اور این آر او نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے بھی قانون کی حکمرانی ضروری ہے، سرمایہ کار اپنا سرمایہ اُسی ریاست میں لگاتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی مفاہمت اور ٹکراؤ دونوں کیلئے تیار، حکومت بتائے کیا چاہتی ہے: شاہ محمود قریشی

موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سازش کے تحت ملک میں چوروں کی حکومت لائی گئی، اسحاق ڈار نے بڑی بھڑکیں ماریں کہ ڈالر کو 200 سے نیچے لے کر آؤں گا، جب عدم اعتماد لائی گئی تو ڈالر178روپے کا تھا، 9 مہینے میں ڈالر 100روپے مہنگا ہوچکا ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی آچکی ہے، ملک میں ابھی مزید مہنگائی ہونے والی ہے۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو یہ معلوم نہیں کہ اب حالات بہتر کیسے ہوں گے، امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگنے کی بھی تیاری کر رہی ہے، یہ اپنے مخالفین کے خلاف کیسز بنارہے ہیں، اگر ہم آج بحیثیت قوم نہ جاگے تو سب اس صورت حال کے ذمہ دار ہوں گے۔

Related Posts