سائنس کے لیے 12 ارب روپے کے اسکالرشپ پروگرام پر کام جاری ہے۔فواد چوہدری

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
سائنس کے لیے 12 ارب روپے کے اسکالرشپ پروگرام پر کام جاری ہے۔فواد چوہدری
سائنس کے لیے 12 ارب روپے کے اسکالرشپ پروگرام پر کام جاری ہے۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم طلباء کے لیے 12 ارب روپے مالیت کے اسکالرشپ پروگرام کی منظوری پر کام کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ اسکالرشپ پروگرام سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اسٹوڈنٹس کے لیے ہوگا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوجوان طلباء کو بتایا کہ حکومت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر توجہ دے رہی ہے جبکہ  تخلیقات و ایجادات روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے 20 عدد کیمرے خرید لیے۔

ٹوئٹر پرتین روز قبل  پیغام میں اسلام آباد پولیس کی طرف سے کہا گیا کہ ہم نے پولیس چیک پوسٹس پر تعینات اہلکاروں کی وردی کے اندر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کی تجویز پر عمل: پولیس نے کیمرے خرید لیے