اگر کسی مسافر کو جنسی ہیجان ہو تو کیا کیا جائے؟ 2000 برہنہ افراد کے کروز پر کام کرنے والی خاتون کے انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman Who Works On 2,000-person Nude Cruise Reveals What She Tells Passengers To Do If They Get Aroused

تصور کریں کہ آپ ایک کروز پر ہیں جہاں 2000 دیگر افراد بھی موجود ہیں اور یہ ایک نیوڈسٹ کروز ہے، یہ منفرد تجربہ نہ صرف تجسس کو بڑھا سکتا ہے بلکہ کچھ اور بھی معاملات کو جنم دے سکتا ہے، خاص طور پر مردوں کے لیے کیونکہ ایسے حالات میں جذبات کو چھپانا آسان نہیں ہوتا۔

کیٹ وٹمائر اس موضوع کو خوب سمجھتی ہیں۔ وہ صرف ایک ملازمہ نہیں، بلکہ ایک نجی کمپنی میں کروزز کا انتظام کرتی ہیں، جو نیوڈسٹ کروزز میں مہارت رکھتی ہے۔

ان کے منصوبوں میں بگ نیوڈ نامی بڑا کروز شامل ہے، جو فروری میں 2100 مسافروں کو لے کر روانہ ہوتا ہے اور ایک نجی قسم کا گرمیوں کا کروز بھی منعقد کیا جاتا ہے۔

وٹمائر نے بزنس انسائیڈر کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ کروز پر مردوں کے لیے ایک خاص اصول ہےکہ “مرد زیادہ پرجوش نہیں ہو سکتے۔”اگر کسی مرد کو ایسا محسوس ہو تو اس حوالے سے وٹمائر نے ایک دلچسپ مشورہ دیا: “اگر مرد محسوس کریں کہ انہیں جنسی ہیجان محسوس ہورہا ہے تو سرد پانی میں چھلانگ لگا دیں یا بیس بال کے بارے میں سوچیں۔”یہ مشورہ اس قسم کے لمحوں کو جلدی سے قابو پانے کے لیے دیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ شرمندگی سے بچا جا سکے۔

بے حیائی کی سب حدیں پار، ٹک ٹاکر مشارانا کی بھی جنسی فعل کی ویڈیو لیک

کروز کے اصول اور دیگر قوانین
کروز کے اصولوں میں یہ بھی شامل ہے کہ کسی کی تصویر لینے سے پہلے ان کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں لباس لازمی ہے: “فارمل ڈائننگ روم میں لباس کا کوڈ ہے۔یہ اصول خاص طور پر عملے کی حفاظت اور آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، کیونکہ وہ گرم کھانے کی ٹرے لے کر چلتے ہیں۔

وٹمائر کا کروز آرگنائزر بننے تک کا سفر
وٹمائر اور ان کے شوہر نے نیوڈسٹ کروز کے سفر کا آغاز بطور ماڈلز کیا، جب ان کے ایک فوٹوگرافر دوست نے انہیں پہلی بار کروز پر بلایا۔ وقت کے ساتھ ان کی دلچسپی اور شمولیت بڑھتی گئی اور 2010 میں وٹمائر نے سیلز ایسوسی ایٹ کے طور پر ملازمت شروع کی، جو آخرکار فل ٹائم ملازمت میں تبدیل ہو گئی۔نیوڈسٹ کروز کے بارے میں یہ انکشافات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ زیادہ تر غیر جنسی نوعیت کے ہوتے ہیں اور اس طرز زندگی کو اپنانے والے افراد کے لیے معمول کی بات ہیں۔

Related Posts