امریکی فوج کا انخلاء، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر “افغان امن کانفرنس” ملتوی کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد بدلتی ہوئی صورتحال اور مستقبل کے چیلنجز سے متعلق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی امن کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ امن کانفرنس کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان امن کانفرنس 17 سے 19 جولائی کے درمیان ہونا تھی۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ افغان امن کانفرنس اب عید الاضحیٰ کے بعد ہو گی اور نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطاب افغانستان میں طالبان کی بڑھتی پیش قدمی اور مستقبل کے منظر نامے کو دیکھتے ہوئے سفارتی ‏سطح پر اہم اقدام اٹھائے تو امن کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ کانفرنس میں سابق افغان صدر حامد کرزئی، صلاح الدین ربانی، حاجی محمد محقق، گلبدین حکمت ‏یار، احمد ولی مسعود سمیت اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کی وفد کے ہمراہ پیر پگارا صبغت اللہ شاہ سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

Related Posts