کراچی: رمضان المبارک کی برکات ، محکمہ موسمیات نے اندرون سندھ میں آندھی کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کو جاری مراسلے کے مطابق اندرون سندھ میں آندھی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے سندھ نے بارشوں سے متعلق ڈپٹی کمشنرز لاڑکانہ ، جیکب آباد اور سکھر کو مراسلے جاری کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ لوگوں کی جانی و مالی املاک کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد میں بدھ سے ہفتے تک تیز بارش کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ تمام ضروری اقدامات مکمل کرے۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات نے ہفتے سے ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی