فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: فواد چوہدری کو وفاقی وزیر اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیراطلاعات کا اضافہ قلمدان سونپ دیا گیا ہے، فواد چوہدری بطور وزیر اطلاعات کچھ دیر میں میڈیا سے بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کا وزیر اطلاعات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کردیا جائے گا، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے پاس سائنس اور ٹیکنالوجی کی اضافی وزارت بھی رہے گی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں کی جانے والی تبدیلیوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔

جبکہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں، اپنے ادوار میں وہ اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کے باعث فواد چوہدری کی شہرت کافی اچھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کی طرح لاہور، کراچی اور پشاور میں بھی رسد گاہوں کا آغاز ہوگا۔فواد چوہدری