کراچی: معروف اداکارہ زرنش خان نے اپنی زندگی کے انتہائی افسوسناک دن کے حوالے سے احوال بیان کردیا۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ جس دن انہوں نے ایوارڈ جیتا تھا تو اُس دن ان کی کیفیت کیا تھی۔
زرنش خان ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، انہوں نے بہت تھوڑے وقت میں شوبز انڈسٹری میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے پروجیکٹس اور ذاتی زندگی کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو بتایا، انہوں نے میزبان کو انتہائی افسردگی کے عالم میں بتایا کہ جس دن میرے ایوارڈ کا اعلان ہوا اسی دن میری والدہ کا انتقال ہو گیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب مجھے اپنی نامزدگی کے بارے میں پتا چلا تب میری والدہ ہسپتال میں داخل تھیں اور میں واقعی اس پر توجہ نہیں دے سکی تھی۔
مزید پڑھیں:ماہرہ خان کی نعمان اعجاز کے حوالے سے ادھوری بات نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا