ماہرہ خان کی نعمان اعجاز کے حوالے سے ادھوری بات نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان کی نعمان اعجاز کے حوالے سے ادھوری بات نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
ماہرہ خان کی نعمان اعجاز کے حوالے سے ادھوری بات نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کی دلکش و خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان نے سینیئر اداکار نعمان اعجاز کے بارے میں ادھوری بات کی، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

حال ہی میں ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ میں نظر آنے والی اداکارہ فہد مصطفیٰ کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد کی تشہیر کے سلسلے میں مصروف ہیں، جس دوران انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔

پوڈکاسٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس میں دونوں اداکاروں کو مشہور اداکار نعمان اعجاز کے بارے میں بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نعمان اعجاز کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ماہرہ خان اپنا پیغام صحیح طریقے سے پہنچانے میں ناکام رہیں اور کوئی بھی جملہ صحیح سے مکمل نہیں کرسکیں۔

انہوں نے نعمان اعجاز کی تعریف کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے، اور پھر عمر… نعمان اعجاز مجھے یاد ہےکہ، وہ ہے، وہ کس چیز میں تھے؟ یہ سچ ہے، اف اور وہ بالکل ایسا ہی تھا، اور اب بھی، دیکھو کہ وہ کیسے ہیں۔ یہ حقیقت میں غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جھانوی کپور اور اننیا پانڈے کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ کا انٹرویو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت انھیں تنقید کا نشانہ بنارہی ہے، اُن کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کو شاید ایسے بولنے کی بیماری ہے، آیئے سوشل میڈیا صارفین کے بتصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Mahira Khan's Confusing Statements Criticized By Twitter Users

Mahira Khan's Confusing Statements Criticized By Twitter Users

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور مصطفیٰ ’قائداعظم زندہ باد‘ میں نظر آئیں گے جو اس عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ہے۔ نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم پہلے 2021 میں ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم فلم کی ریلیز کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔

Related Posts