جنرل الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے، زین العابدین اعجاز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنرل الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے، زین العابدین اعجاز
جنرل الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے، زین العابدین اعجاز

راولپنڈی: وارڈ نمبر 2 راولپنڈی کے امیدوار زین العابدین اعجاز کا کہنا ہے کہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جنرل الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔

وارڈ نمبر 2 میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان امیدوار زین العابدین اعجاز نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد مرحوم حاجی محمد اعجاز نے بڑی مخلص سیاست کی اور لوگوں کے فلاحی کاموں کو عبادت سمجھ کر کیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی وارڈ نمبر 2 کے بلدیاتی الیکشن ایک امیدوار کے انتقال کے باعث ملتوی ہوگئے تھے،یہ الیکشن 22 اگست کو ملتوی ہوا تھا۔ وارڈ نمبر 2 راولپنڈی سمیت پورے پاکستان کی سب سے بڑی وارڈ ہے اس میں مختلف علاقے شامل ہیں۔

نوجوان امیدوار زین العابدین اعجاز نے کہا کہ ہمارا گھر انا سیاسی ہے،سیاست مجھے ورثے میں ملی ہے،میں اپنے والد کا مشن لے کر آیا ہوں،سب سے پہلے میں اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں اور پھر اپنی قیادت کا جن میں وزیراعظم عمران خان پارٹی کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی،راجہ بشارت، عمر تنویر بٹ اور سردار ناصر خان کا شکر گزار ہوں۔

جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے الیکشن کے لیے ٹکٹ دیا،بنیادی طور پر میرا مقصد عوامی مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ابھی وارڈ نمبر 2 الیکشن ہونا باقی ہے لیکن میں نے مختلف علاقوں میں تعمیراتی کام شروع کر رکھے ہیں۔

زین العابدین اعجاز نے کہا کہ کئی علاقوں میں کام مکمل ہو چکے ہیں فنڈز کے حوالے سے مجھے کسی قسم کی کوئی مشکل نہیں،عامر محمود کیانی،عمر تنویر بٹ، راجہ بشارت صاحب نے فنڈز دے رکھے ہیں،جس کے باعث میں نے اپنے علاقوں میں پانی،سیوریج کے مسائل،اسٹریٹ لائٹس صفائی ستھرائی کے کام مکمل کر لیے ہیں۔

ان شاء اللہ ہم جنرل الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے،ہماری ٹیم بہترین کام کر رہی ہے،میرا مقصد صرف اور صرف عوام کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کے دوران پوری دنیا متاثر ہوئی، عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں کی وجہ سے یورپ انگلینڈ امریکہ اور دیگر ممالک میں بھی مہنگائی ہوئی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے سبسڈی اور دیگر پروگرام شروع کر رکھے ہیں، اب مکمل فوکس مہنگائی ختم کرنے پر ہے تاکہ عوام کوریلیف دیا جائے،میں حلقے کی عوام کو کہتا ہوں کہ الیکشن صرف ایک دن کے ہوتے ہیں، آپس میں مت اختلافات رکھیں۔

ہم سب نے مل کر رہنا ہے اور مل جل کر اپنے علاقے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے،میرے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں،عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں،اسی میں میری اور پارٹی کی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ ملک کی عدلیہ اور ججز کو بدنام کرنے کی تاریخ رکھتی ہے۔وزیراعظم

Related Posts