حکومت کل پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرے گی یا نہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حکومت کی جانب سے توانائی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان، 16 فروری کی رات ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

فیصلے کی تصدیق کل ہو جائے گی، تاہم اس کا انحصار پریمیم ریٹس اور ایکسچینج ریٹس سے متعلق ایڈجسٹمنٹ پر ہے۔

اگر مجوزہ ایڈجسٹمنٹ کو لاگو کیا جاتا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 سے روپے سے بڑھ کر 293 فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔ 16 فروری سے شروع ہونے والے اگلے پندرھواڑے کے لیے یہ حسابات پیٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس کی موجودہ شرحوں پر مبنی ہیں۔

حکومت مٹی کے تیل (کیرو) کی قیمت کو برقرار رکھنے پر بھی غور کر رہی ہے لیکن لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر تک نظر ثانی کر سکتی ہے۔

دوسری طرف البتہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں ممکنہ طور پر آئندہ پندرہ روزہ جائزے کے لیے بدستور برقرار رہیں گی اور اس بار پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

ملک میں پیٹرولیم کی قیمتیں رواں مالی سال کے بیشتر حصے میں بلند رہیں۔ 31 جنوری 2024 کو پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔

Related Posts