رمضان 30 دن کا ہوگا یا 29 کا، عید کس انگریزی تاریخ کو ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرین فلکیات کی پیش گوئی سامنے آگئی، فوٹو عرب نیوز

مصری اور اماراتی ماہرین فلکیات کی جانب سے عید الفطر  کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرنومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال مصر میں رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اور ہفتہ 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا جبکہ  یکم شوال یا عید الفطر 30 مارچ بروز اتوارکو ہوگی۔

چاند کب نظر آئے گا؟

مصرکے قومی فلکیاتی ادارے نے مصرکے علاوہ دنیا کے 30 کے قریب شہروں کے نام بھی بتائے ہیں جہاں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان موجود ہے، ان شہروں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔

دوسری جناب  اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق فلکیاتی حساب سے  شوال کا پہلا دن یعنی عید 30 مارچ اتوار یا 31 مارچ پیر 2025 کو ہوسکتی ہے۔

 ابراہیم الجروان کے مطابق امارات میں شوال کا چاند 29 مارچ 2025 کو دوپہر 2:58 بجے مقامی وقت کے مطابق پیدا ہوگا اور  سورج غروب ہونے تک چاند صرف 3 گھنٹے پرانا ہوگا اور چاند کی  پوزیشن اور سورج کی روشنی کی موجودگی کے باعث چاند کا دیکھنا مشکل ہوگا، اس لیے اگر ایسا ہوا تو  یکم شوال اور عید الفطر پیر 31 مارچ کو ہوگی۔

Related Posts