فارن فنڈنگ پر تحریکِ انصاف کا مؤقف الیکشن کمیشن میں رکھیں گے۔ فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فارن فنڈنگ پر تحریکِ انصاف کا مؤقف الیکشن کمیشن میں رکھیں گے۔ فردوس عاشق اعوان
فارن فنڈنگ پر تحریکِ انصاف کا مؤقف الیکشن کمیشن میں رکھیں گے۔ فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ پر تحریکِ انصاف کا مؤقف الیکشن کمیشن میں رکھیں گے جبکہ فارن فنڈنگ کی اصطلاح سے ہمارے ڈونرز کو ہدف بنایا جارہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جس کی کوئی رپورٹ نہیں آئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سی پیک منصوبوں کیلئے چینی قرض 18 نہیں 5.8 ارب ڈالر ہے،احسن اقبال

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر عدلیہ اور حکومت نے ریلیف دیا اور سہولت کاری کی جبکہ علاج معالجے کے امور بھی نیک نیتی کے ساتھ انجام دئیے گئے، پھر بھی ہم سے سوال کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے اپوزیشن انتخابات کا رونا رو رہی ہے، اور اکٹھے ہو کر یہ لوگ الیکشن کمیشن بھی جا پہنچے لیکن وزیر اعظم پر بدعنوانی کا کیچڑ نہیں اچھالا جاسکا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ہم تمام سوالات کے جوابات جمع کروا چکے ہیں اور دفاع ہمارا حق ہے۔ کمیشن کو درخواست کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کی طرف سے اپوزیشن کے خلاف درخواستوں کی سماعت بھی کی جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے حوالے سے امریکی خدشات سے اتفاق نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی اوّلین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں: سی پیک منصوبے پر امریکی خدشات سے اتفاق نہیں۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts