سی پیک منصوبے کے حوالے سے امریکی خدشات سے اتفاق نہیں۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی پیک منصوبے کے حوالے سے امریکی خدشات سے اتفاق نہیں۔فردوس عاشق اعوان
سی پیک منصوبے کے حوالے سے امریکی خدشات سے اتفاق نہیں۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے حوالے سے امریکی خدشات سے اتفاق نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی اوّلین ترجیح ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  سی پیک وہ عظیم راہداری ہے جو پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کی اقتصادی و معاشی ترقی کا ضامن ہے جبکہ چین ہمارا قریبی دوست ملک ہے جس نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ڈٹ کر پاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی شہد سے میٹھی، ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے جو عالمی برادری کے لیے ایک مثال بن چکی ہے۔ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کے قیام سے عوام کے لیے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ چین سے لیے گئے کمرشل قرضے آنے والے دور میں کم ہوتے نظر آئیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تصویریں بتا رہی ہیں نوازشریف کی صحت کو کیا خطرات ہیں، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے خلاف درخواست بھی سنے، جو درخواست پی ٹی آئی نے دوسری جماعتوں کے خلاف دی ہیں وہ بھی سنی جائیں، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی رہزن کمیٹی بن چکی ہے۔

میڈیا سے دو روز قبل گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نوازشریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک کو نقصان پہنچائے اسے معاف کرنا مشکل ہوتا ہے، لوگوں نے علاج معالجے کے نام پر ائیر ایمبولنس کو بلایا اور چارٹرڈ طیارے میں بیٹھ کرگئےجبکہ تصویریں بتا رہی ہیں کہ میاں صاحب کی صحت کو کیا کیا خطرات لاحق ہیں لہٰذا قوم امید کرتی ہے کہ علاج معالجے کے بعد میاں نواز شریف واپس آئیں۔

مزید پڑھیں: تصویریں بتا رہی ہیں نوازشریف کی صحت کو کیا خطرات ہیں، فردوس عاشق اعوان

Related Posts