27 فروری کو ہر صورت گھوٹکی سے کراچی مارچ کریں گے، علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will march from Ghotki to Karachi on February 27: Ali Zaidi

کراچی: تحریک انصاف سندھ کے صدرو وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ سے زرداری مافیا کے خاتمے تک سندھ کی ترقی ممکن نہیں،27 فروری کو ہر صورت گھوٹکی سے کراچی مارچ کریں گے۔

صدر پی ٹی آئی سندھ و وفاقی وزیر علی زیدی سے سابق وزیر اعلی سندھ و پی ٹی آئی رہنما غوث علی شاہ نے کراچی میں ملاقات کی،ملاقات میں پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی بھی موجودتھے۔

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،علی زیدی نے غوث علی شاہ کو گھوٹکی سے کراچی مارچ کے حوالے سے تفصیلات بتائیں جبکہ سابق وزیر اعلی غوث علی شاہ نے مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:سندھ میں زرداری مافیا کیخلاف تحریک کا آغاز، سکون کا سانس نہیں لینے دینگے، علی زیدی

اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدرعلی زیدی نے کہا کہ سندھ میں زرداری مافیا کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، 27 فروری کو ہر صورت گھوٹکی سے کراچی مارچ کریں گے، یہ مارچ سندھ کے نا اہل حکمرانوں کے ایوانوں میں ہلچل مچا دے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پوری قیادت اس تحریک میں ایک پیج پر ہے،سندھ سے زرداری مافیا کے خاتمے تک سندھ کی ترقی ممکن نہیں ہےاور کالے بلدیاتی قانون کے خاتمے تک یہ تحریک جاری رہے گی، سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف ہر آپشن استعمال کریں گے، ہماری جدوجہد سندھ کی غریب عوام کے لیے ہے۔

Related Posts