او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرینگے، شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will highlight Indian atrocities in occupied Kashmir during OIC meeting: FM Qureshi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اوآئی س وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے نائجر روانگی سے قبل کہا ہے کہ وہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ معصوم کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے مناسب فورم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں اور دیگر اہم امور پر غور کرے گا،انہوں نے کہا کہ میں بین الاقوامی منظرنامے میں ہونے والی تبدیلیوں پر پاکستان کا مؤقف پیش کروں گا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پرلاہور جائینگے

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مسلمان پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان کا انتہائی واضح موقف ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس کے موقع پر وہ اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Related Posts