سیمی فائنل میں بھرپور اعتماد کے ساتھ جائیں گے، بابراعظم

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
سیمی فائنل میں بھرپور اعتماد کے ساتھ جائیں گے، بابراعظم
سیمی فائنل میں بھرپور اعتماد کے ساتھ جائیں گے، بابراعظم

شارجہ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کاکہنا ہے کہ سیمی فائنل میں بھرپور اعتماد کے ساتھ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا پلان کامیاب رہا، کامیابی کا راز متحد ہوکر اور مستقل مزاجی سے کھیلنے میں ہے اور اس عمل کو جاری رکھا جائے گا۔

بابر اعظم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیمی فائنل میں بھرپور اعتماد کے ساتھ جائیں گے۔اس موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کی پرفارمنس اچھی ہے مگر وہ مستقل مزاجی کے ساتھ ٹیم کے کام آنا چاہتے ہیں۔

سینئر بلے باز شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے چیلنج ٹف ہوگا، آسٹریلیا کی پوزیشن اور اسٹرینتھ سامنے رکھ کر پلان بنایا جائے گا۔شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی حکمت عملی کو توڑنا ہے۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کو موقع دینے کیلئے محمد حفیظ دورہ بنگلہ دیش سے دستبردار

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے میچ میں شعیب ملک نے برق رفتار اننگ کھیلی تھی اور صرف 18گیندوں پر 54رنز بنائے تھے۔